نئی دہلی20مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر ریل مسٹر پیوش گوئل نے ممبئی میں ریلوے کی بحالی میں ریزرویشن کی مانگ کولے کر آندولن کر رہے نوجوانوں سے آج کہاہے کہ ریلوے کی بحالی مہم میں20فی صد عہدے اپرینٹسوں کے لیے ریزرو کردیئے گئے ہیں اور پوری کاروائی غیرجانبدارانہ اور شفاف ہوگی ۔مسٹر گوئل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے میں بڑے پیمانے پر بحالی کی مہم چل رہی ہے۔ریلوے نے قانون اور سپریم کورٹ کے رہنما اصول کے مطابق ایک غیر جانب دارانہ، شفاف اور مقابلہ جاتی بحالی کے عمل کو طے کرنے کی پالیسی بنائی ہے۔